لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلی چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں شریک دس ٹیموں کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ خصوصی بینڈ کی نے زبردست پرفارمنس دی۔اولمپئن اختر رسول، سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کی خصوصی شرکت سمیت دیگر اولمپئین نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ خصوصی بینڈ پرفامنسز نے سماں باندھ دیا۔14 جولائی سے 23 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میںپنجاب سے چارلاہور،فیصل آباد اور سرگودھا اور سیالکوٹ کے کلبوں نے کوالیفائی کیا۔سندھ سے ملیر اور لاڑکانہ کے کلب فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے۔کے پی کے سے پشاور اور مردان کے کلبز نے چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے میں کوالیفائی کیا۔ بلوچستان سے کوئٹہ کے ایک کلب اور اسلام آباد سے ایک کلب فائنل راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔چیمپئن شپ 23 جولائی تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی۔چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں 72 اضلاع کے 718 کلبوں نے حصہ لیا۔ابتدائی طور پر ضلعی سطح، ڈویژن سطح اور صوبے کے سطح پر مقابلے ہوئے۔فائنل مرحلے میں دس ٹیمیں پہلے چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے ٹائٹل کیلئے پنجہ آزما ہونگی۔
پہلی چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ‘ افتتاحی تقریب
Jul 15, 2022