کروشیا 20واں ملک،جنوری 2023ءسے یورو بطور کرنسی استعمال کریگا

Jul 15, 2022

 کراچی(پی پی آئی)کروشیا نے یکم جنوری 2023 سے یورو کو بطور کرنسی استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے، یورپین کونسل نے درکار 3مالیاتی قوانین کی منظوری دیدی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کروشیا یورپین یونین میں یورو کو بطورِ قومی کرنسی استعمال کرنیوالا 20واں ملک ہوگا جس کی اب تمام بر آمدی و درآمدی ادائیگیاں یورو میں کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق یورپین سینٹرل بینک نے کروشیا کی کرنسی کی ایک یورو کیساتھ شرح تبادلہ 7.53450طے کر دی ہے۔

مزیدخبریں