فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی وطن واپسی

لاہور(اسپورٹس رپورٹر  )پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی چائینیز تائیپے اور ملائشیا کے کامیاب دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہین. پی ایف بی کے لیگل ایڈوائزر سید فخرامیر کاظمی انکے ہمراہ تھے۔انہیں لاہور ایئر پورٹ پر پاکستان ٹیم کے پچنگ کوچ طارق ندیم، بیٹنگ کوچ عامر بھٹی، ٹیم کے کپتان عمیر امداد بھٹی اورکھلاڑیوں اور مداحوں نے خوش آمدید کہا۔سید فخر علی شاہ نے چائینیز تائیپے میں ہوئی کانگریس میں شرکت کی۔انہوں نے بعد ازاں بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے انتخابات میں نہ صرف بھرپور شرکت کی بلکہ وہ نائب صدر منتخب ہوئے اور صدر جیفری کوو کی بھرپور حمایت بھی کی جسکے باعث وہ صدر منتخب ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے ایشیا کے نمائندہ ملکوں کے ہمراہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال WBSC کی کانگریس اور انتخابات میں بھرپور حصہ لیا۔وہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین بیس بال ڈیویلپمینٹ کے سلسلے میں بعد ازاں ملائشیا پہنہچے اور عزت مآب مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں وہاں کی بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر سزالی حسین اور پی ایف بی کے لیگل ایڈوائزر سید فخر امیر کاظمی انکے ساتھ تھے۔وطن واپسی پر میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں انہوں نے پاکستان بھر کے اردو,سندھی اور انگلش میڈیا کے نمائندوں کا اس ضمن میں بھرپور کوریج دینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور مذید تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن