ورلڈ گیمز قومی کیوئیسٹ احسن رمضان کا فاتحانہ آغاز

برمنگھم(آئی این پی)امریکہ میں جاری ورلڈ گیمز میں شریک واحد پاکستانی کیویسٹ 16 سالہ احسن رمضان نے اپنے پہلے میچ میں امریکی قومی چئیمپن احمد علی السید کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،احسنرمضان نے اپنے امریکی حریف کو 1–3 سے شکست دی،کوارٹر فائنل مقابلے (آج)جمعہ کو کھیلے جائیں گئے_تفصیلاتکے مطابق ورلڈ گیمز امریکی ریاست البامہ کے شہر برمنگھم میں 7 جولائی سے جاری ہیں جس میں 108 ممالک کے3600 ایتھلیٹ شریک ہیں،ورلڈ گیمز کے سنوکر مقابلوں میں پاکستان  کے 16 سالہ عالمی چیمپیئن احسن رمضان نے پہلے میچ میں امریکہ کے قومی  چیمپئین احمد علی السید کو 1-3 سے شکست دی، 5 فریمز پر مشتمل میچ میں پہلافریم جیتنے کے بعد احسن رمضان دوسرے فریم میں ناکام رہے۔احسان رمضان نے پہلے فریم میں 31-73 سے کامیابیحاصل کی جبکہ دوسرے فریم میں احسان رمضان کو 58-49 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،عالمی چیمپیئن نے اگلیدونوں فریمز میں سبقت دکھاکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔احسان رمضان نے تیسرے فریم میں 34-100(66)،چوتھے فریم میں 53-74سے کامیابی سمیٹی، احمد رمضان نے اپنے امریکی حریف کو 1–3 سے شکستدی،کوارٹر فائنل مقابلے (آج)جمعہ کو کھیلے جائیں گئے،10ہزار پاؤنڈز اسٹرلنگ کے مساوی انعامی رقم کی چیمپئنشپ ورلڈ کنفیڈریشن آف پلیئرزاسپورٹس کے تحت کھیلی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن