حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حافظ آباد میں 3 کریانہ اور جنرل سٹورز سے بھاری مقدار میں زائد المعیاد اشیاءبرآمد ہونے پر جرمانے عائد کئے۔ اور برآمد شدہ ناقص اشیاءکو موقع پر تلف کر دیا۔ ٹیموں نے ناقص اور غیر معیاری دودھ کی فروخت اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ملک شاپ کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔ مزید برآں ٹیموں نے مضر صحت اجزاءسے مٹھائیوں کو تیار کرنے، حشرات کی بہتات، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے اور احاطے میں تمباکو نوشی کرنے کی بناءپر بھاری جرمانہ عائد کیا۔