گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت رضائے مصطفے پاکستان کا اجلاس مولانا پیر داﺅد رضوی کی زیر صدارت ہوا۔جسمیں صوفی بزرگ مفتی پیر ابوداد محمد صادق قادری رضوی کے 17،18 جولائی (اتوار پیر) 7ویں عرس کی تقریبات کو ختمی شکل دی گئی اور اس سلسلہ میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اس موقع پر صاحبزادہ رﺅف رضوی نے بتایا کہ عرس میں معروف دینی درسگاہ جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کے طلبا کی دستار فضیلت بھی ہوگی۔
پیر ابوداد صادق کا عرس 17جولائی سے شروع ہو گا‘ انتظامات مکمل
Jul 15, 2022