ضمنی انتخابات میں عمران خان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑےگا:غلام دستگیر 

Jul 15, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔عوام کو دھوکہ دینے اور ملکی معیشت کا ستیا ناس کرنیوالے کسی صورت الیکشن نہیں جیت سکتے۔پنجاب میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں عمران خان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ساڑھے تین سال میں ملک تباہ کرنیوالے عمران خان کا بیانیہ عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے۔مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی علمبردار اور حقیقی جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک وقوم کی بے لوث خدمت کی اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔عمرانی دور حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کاروائیوں سے بھرپور ہے۔تحریک انصاف اور مخالف قوتیں قائد عوام میاں نوازشریف اور انکے خاندان کیخلاف ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے لیگی رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ اکرام لون، عارف ڈار پہلوان ودیگر بھی موجود تھے۔سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام اب عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

مزیدخبریں