حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی پوری کوشش کر رہی ہے: اسد عمر  

Jul 15, 2022 | 13:40

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی پوری کوشش کررہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ آج ہماری الیکشن کمیشن میں  پٹیشن تھی. سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے فیصلے پر تحریک انصاف نے لچک دکھائی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دی تھی کہ ضمنی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا لیکن جس دن سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا اس دن سے قانون کی دھجیاں آڑائی جا رہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس پرچے کاٹ رہی ہے دھمکیاں دے رہی ہے، یہ حکومت زیادہ دیر بچنے والی نہیں ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ جتنے افسران غیر قانونی کام کر رہے ہیں انہوں نے بچنا نہیں ہے، دھاندلی کی پوری کوشش کی جا رہے ہے مگر ہو نہیں پا رہی۔

مزیدخبریں