سری لنکا کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں بہت ٹف ٹیم ہوتی ہے: بابر اعظم  

Jul 15, 2022 | 15:16

ویب ڈیسک

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گال میں پچ سے اسپنرز کو بہت مدد ملتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میچ سے ایک روز قبل گال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ     سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ہم سب   ہی منتظر  ہیں۔قومی کپتان نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں بہت ٹف ٹیم ہوتی ہے۔ ہم سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے گال کی گراؤنڈ  بہت پسند ہے. سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے.آسٹریلیا کی سیریز پہلے ہونے سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی ۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم کافی عرصے کے بعد یہاں کھیلنے آئے ہیں.ہم نے ہوم ورک کیا ہے۔ گال میں پچ سے اسپنرز کو بہت مدد ملتی ہے۔قومی کپتان کا کہنا  تھا کہ سری لنکا کی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف  ٹیسٹ سیریز میں بھی لوگوں کابہت جوش دیکھا ۔ ہمیں امید ہے کہ اس سیریز میں بھی شائقین اسٹیڈیم میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا ہے۔ ہمیں یہاں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور نہ ہی ہمیں لگا کہ حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان ہوگا۔ پریکٹس میچ میں بھی ہمیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مزیدخبریں