ن لیگ کو پنجاب میں بڑا دھچکہ،وزیر اعلی کے انتخاب لیے حمزہ شہباز کا ایک اور ووٹ کم

Jul 15, 2022 | 16:45

پنجاب سے مسلم لیگ ن کے لیے بڑا دھچکہ ہے ایک ایسے وقت میں جب وزیر اعلی کا انتخاب سر پر ہے اور رکن اسمبلی فیصل نیازی نے استعفی دے کر ُی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے  لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا،  فیصل نیازی آج باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ فیصل نیازی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہو گیا۔

مزیدخبریں