اسلام آباد: وفاقی وزیر اریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا، کل وزیراعظم ہاؤس سے طبیہ گل کے ساتھ رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا، طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے، وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاوس میں پنتالیس دن یااٹھارہ دن،مریم اورنگزیب اور متاثرہ خاتون طیبہ گل کے بیانات میں تضاد
Jul 15, 2022 | 16:52