فیصل آباد:چک جھمرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 1100 ارب نوجوانوں آپ کا پیسہ تھا جو انہوں نےآتےساتھ ہی این آراو لیا اپنے پہلے دور کے 11 سال میں جو لوٹ مار کی مشرف سے اس پر این آراو لیا مشرف کے بعد 10سال میں جو ڈاکے مارے اس پر این آراو ٹو لیا سپریم کورٹ میں گیا ہوں کیس چل رہاہے قوم سے وعدہ کرتاہوں آخری گیندتک ان سے لڑتارہوں گا میں وعدہ کرتا ہوں کسی صورت 1100 ارب روپے ان کو ہضم نہیں کرنے دوں گا آپ سب میری ٹیم ہیں اور میں آپ کا کپتان ہوں اور مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 30سال سے دو خاندان اس قوم کو لوٹ رہے تھے انہیں دوبارہ مسلط کیا گیا ان چوروں نے آتے ساتھ ہی نیب قانون ختم کر کے 1100 ارب کا ڈاکا ڈالا میں وعدہ کرتا ہوں کسی صورت 1100 ارب روپے ان کو ہضم نہیں کرنےدوں گا۔