اسلام آباد: 17 جولائی کے ضمنی انتخابات میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خصوصی اجلاس میں وزیرداخلہ پنجاب عطااللہ تارڑ، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل اور اعلیٰ فوجی حکام سمیت دیگر حکام نے شرکت کی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے زیرانتظام سول آرمڈفورسز امن وامان کیلئے صوبہ سندھ اور پنجاب کی مکمل معاونت کرے گی اور چیف الیکشن کمشنر کے خط کی روشنی میں پنجاب کے چھ انتہائی احساس حلقوں میں سیکورٹی کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی.وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتہائ حساس انتخابی حلقوں میں لاہور کے چار، بھکر اور ملتان کا ایک ایک حلقہ شامل ہے اور ضمنی انتخابات کے حلقوں میں دوسرے صوبوں سے لائے گئے شر پسند عناصر پرکڑی نظررکھی جائے۔
ضمنی انتخاب کے چھ حساس ترین حلقے،فوج،رینجرز،ایف سی اور سول آرمڈ فورسز طلب
Jul 15, 2022 | 22:23