جلوس،مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی:محمد ایاز سلیم


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کی محرم الحرام میں لاءاینڈآرڈر اور امن و امان کی فضا بحال رکھنے کیلئے سی پی او آفس کے کانفرنس ہا ل میں میٹنگ کی جس میں ایس ایس پیز، ایس پیز،سی ٹی او، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں جلوس اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مجالس، جلوسوں پر تھری ٹیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اہم مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے۔اپنی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ذمہ دار ہونگے علاوہ ازیں برآمدہ جلوسوں اور مجالس سے مناسب فاصلہ پر گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات بھی کریں گے۔ میٹنگ میں ضلع کی کارکردگی اور کرائم کا جائزہ بھی لیا گیا اور پولیس افسران کو مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ تمام افسران ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں کیونکہ ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن