گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) با اثر ملزمان نے محنت کش نوجوان کو تھپڑوں اور مکوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں بااثر ملزمان نے محنت کش نوجوان پر تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کی انتہا کردی جبکہ اس دوران ملزمان کے ساتھی ویڈیو بھی بناتے رہے ،بعد ازاں ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ،تاحال پیپلز کالونی پولیس نے کسی بھی ملزم کو حراست میں نہیں لیا۔
با اثر ملزموں کانوجوان پر وحشیانہ تشدد،پولیس خاموش تماشائی
Jul 15, 2023