گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اعلیٰ سیرت و کردار کیساتھ ساتھ اپنی ثروت و سخاوت میں مشہور اور شرم وحیا کی صفت میں بے مثال تھے، آپ اپنے زمانے کے ارب پتی تھے، سخاوت کی وجہ سے غنی کے لقب سے مشہور ہوئے، فروغ اسلام اور استحکام دین کیلئے اپنی دولت کو بے دریغ نچھاور کیا اور دور خلافت میں مدینہ کو مثالی ریاست بنایا،حضور اکرم ﷺ نے حضرت عثمان غنی کو متعددبار جنت کی بشارت دی،ان خیالات کا اظہار صدر جمیعت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹر مفتی ابوالخیرمحمد زبیر نقشبندی الازہری نے درگاہ ابوالبیان پر خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ خلیفہ سوم‘ پیکر جود و سخا سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کو ”عشرہ مبشرہ“ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ میں شامل ہونے کی سعادت حاصل ہے۔
حضرت عثمان غنیؓ نے مدینہ کو مثالی ریاست بنایا:مفتی ابوالخیرمحمد زبیر
Jul 15, 2023