حکومتی امور چلانے کیلئے ٹیکسز کی ریکوری ضروری ہے:ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات

Jul 15, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر ممبر بورڈآف ریونیو اورڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ کی زیر صدارت ریونیو ٹیکسز، عدالتوں میں زیر التوا کیسز،ایگریکلچر انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کی ریکوری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور چلانے کیلئے ٹیکسز کی ریکوری ضروری ہے اور اس میں غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے،تمام ریونیو افسران ٹیکسز کی ریکوری کو یقینی بنائیں۔ غیر ذمہ دارانہ رویہ پرکاروائی اور اچھی کارکردگی پر شاباش دی جائے گی۔ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کی ہدایات کی روشنی میں تمام جمع بندیاں 10روز کے اندر مکمل کریں بصورت دیگر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میوٹیشن اور کھیوٹ سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ہفتہ وار اجلاس کئے جائیں جس میں متعلقہ کمیٹی مسائل کا حل کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہو گی۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کو پابند کریں کہ وہ اپنی ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں۔

مزیدخبریں