گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ کی ہدایت پر ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر اور اپنے زیر اہتمام علاقوں میں سیوریج نالوں، نالیوں کی صفائی مہم کا آغاز کردیا، گوجرانوالہ کے نواحی گا¶ں اروپ میں موجودہ موسم بارشوں کے پیشِ نظر سیوریج نالیوں کی صفائی کی جا رہی ہے اور محکمہ واسا کے ساتھ مل کر شہر کے نشیبی علاقوں میں نکالی گئی ،سلٹ، مٹی اور سالڈ ویسٹ کو اٹھایا جارہا ہے،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس مہم میں وہ اپنا کردار ادا کریں اور نالیوں اور سیوریج لائنوں میں کچرا پھینکنے سے اجتناب کریں ، شاہدعباس کا مزید کہناتھا کہ شہری صفائی عملہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ گوجرانوالہ کو صیح معنوں میں پنجاب کا صاف ستھرا شہر بنایاجاسکے۔
جی ڈبلیوایم سی نے سیوریج نالوں ‘نالیوں کی صفائی مہم کا آغاز کردیا
Jul 15, 2023