فوڈ سیفٹی ٹیموں کا شاہین آباد میں چھاپہ،416 کلومضر صحت گھی ضبط


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)فوڈ سیفٹی ٹیموں کا عطاءمحمد روڈ شاہین آباد میں واقع گھر میں لگے فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ‘جانوروں کی آلائشوں سے تیار 416 کلومضر صحت گھی ضبط،مقدمہ درج،ملزم گرفتارکرلیاگیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ شاہین آباد کے ایک گھر میں بلا لائسنس جانوروں کی چربی وغیرہ سے گھی تیار کیا جارہاتھا ،جس پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے چولہا، پلنجر، ڈرم ،برتن،آئل سے بھرے ٹن ضبط کرکے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق چربی اور آلائشوں سے تیار تیل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے ،فیٹ رینڈر آئل کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔

ای پیپر دی نیشن