کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)جرائم کا خاتمہ اور علاقے میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے تھانہ کی حدود میں منشیات فروشوں قبضہ مافیا اور چور و ڈکیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار تھانہ بھکھی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ٹاﺅٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیا ہئے جرائم پیشہ عناصر جرائم سے توبہ کر لیں ورنہ ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔میرے دروازے ہر خاص وعام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔