سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ آ نے والا دور پاکستان کی ترقی اور خو شخالی کا دور ہے، (ن) کے کارکن انتخابات کیلئے تیار یاں کررہے ہیں اور پار ٹی قیاد ت کا پیغام گھر گھر پہنچا یا جایا رہا ہے، پاکستان کا برا سوچنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے اب ملک دن دگنی رات چگنی تر قی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہاکہ(ن)لیگ کے قائد میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ملک میں تمام میگا پراجیکٹس میاں محمد نواز شریف کے دور اقتدار میں مکمل ہوئے (ن)لیگ ایک دفعہ پھر ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ۔