جناح ہسپتال پارکنگ سٹینڈ کا قبضہ ٹھیکیدار جاوید اقبال کو دینے کا حکم‘ ایم ایس  جناح ہسپتال کو توہین عدالت کا نوٹس


لاہور(خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج نوید کامران لنگڑیال نے جناح ہسپتال پارکنگ سٹینڈ کا قبضہ ٹھیکیدار جاوید اقبال کو دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ایم ایس جناح ہسپتال کو نوٹس جاری کر دیا،لوکل کمیشن نے بھی پارکنگ سٹینڈ پر پارکنگ کمپنی کے عملے کی تصدیق کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے پارکنگ سٹینڈ کا نیا ٹینڈر ہونے تک درخواست گزار کا قبضہ برقرار رکھنے کا حکم دیا، ایم ایس جناح ہسپتال نے عدالتی حکم کے باوجود 25 فروری کو پارکنگ سٹینڈ واپس لے لیا،ایم ایس جناح ہسپتال نے عدالتی حکم کی کی خلاف ورزی کی،استدعا ہے کہ عدالت ایم ایس جناح ہسپتال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...