لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے 5 ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو گود لینے کی تقریب ‘پولیس ڈاگز بریڈنگ سنٹر اینڈ ٹریننگ سکول بیدیاں میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کےلئے سرگرم تنظیم کے ایم او یو کے تحت ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو نئے مالکان کے حوالے کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہریوں کو کتے گود دینے کا مقصد ریٹائرڈ ہونےوالے سنائفر ڈاگز کو تاحیات شیلٹر اور اچھی زندگی فراہم کرنا ہے، سراغ رساں کتوں نے اپنی زندگیاں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی سروس میں گزاریں اور اہم فرائض سر انجام دئیے۔
ہیں۔