جمعتہ المبارک‘ صوبائی دارالحکومت کی مساجد مارکیٹوں‘اہم مقامات کی سکیورٹی سخت


لاہور (نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے روز صوبائی دارالحکومت کی مساجد، امام بارگاہوں, مزاروں، مارکیٹوں اور اہم مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر آنے جانےوالے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنا ئی گئی اور شہر کی اہم شاہراو¿ں، مارکیٹوں، مالیاتی اداروں،پبلک مقامات پر ناکے لگائے گئے۔ جمعہ کی نماز کے دوران شہر میں سکیورٹی الرٹ رہی۔ ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج نے ناکوں پر چیکنگ کے عمل کی نگرانی کی۔

ای پیپر دی نیشن