لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے جس دین مبین کو حضور خاتم النبین حضرت محمد مصطفی پر مکمل فرمایا ہے اس کی تاریخ اصحاب رسول رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین سے شروع ہوتی ہے۔ صحابہ کرامؓ وہ عظیم المرتبت ہستیاں ہیں جنہیں آقائے دو جہاں کی صحبت حاصل رہی ہے۔ صحابہ کرامؓ کی تعلیمات رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کیلئے بہترین اور قابل تقلید نمونہ ہے۔ صحابہ کرام نے نا صرف بہترین انسانی معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا بلکہ بطور حکمران بھی صحابہ کرامؓ قیامت تک آنے والے حکمرانوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاو¿ن میں ”عظمت صحابہ“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صحابہ کرامؓ کی تعلیمات مسلمانوں کیلئے بہترین ، قابل تقلید نمونہ ہےں:علامہ محمد ادریس
Jul 15, 2023