لاہور (خصوصی نامہ نگار )مسلم لیگ (ن)علماو¿مشائخ ونگ کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمدامجد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ شعیب الرحمن قاسمی، سینئررہنمامولانامیاں محمداسلم ندیم ودیگرنے جامع مسجددارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ملک کے اندرونی وسیاسی معاملات میں بیرونی مداخلت سراسربین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ناجائزریاست اسرائیل کی پاکستان کے اندرونی وسیاسی طورپرمداخلت 23 کروڑ غیور پاکستانی عوام کیلئے انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ مقررین نے کہاکہ عمران نیازی کی اسرائیلی حمایت سے واضح ہوگیاکہ عمران نیازی کی ملک دشمن سیاست کوکونسی پاکستان دشمن قوتیں پرموٹ کرتی ہیں۔
اسرائیل کی پاکستان کے اندرونی وسیاسی طورپرمداخلت انتہائی ناقابل برداشت ہے:علماءومشائخ (ن)لیگ
Jul 15, 2023