غیر منقولہ شہری جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس وصولی کے نظام کو ڈیجیٹلا ئز کر دیا گیا:سیکرٹری بلدیات 


لاہور(خبرنگار)سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ غیر منقولہ شہری جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس وصولی کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلا ئز کر دیا گیا ہے جس سے لوکل گورنمنٹ کو ٹیکس وصولی کی مد میں 20 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس اب ای سٹیمپنگ کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا۔ ٹیکس کی وصولی کو ای سٹیمپنگ سے منسلک کرنے کا مقصد کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ اس سسٹم کے تحت پراپرٹی ٹیکس براہ راست متعلقہ لوکل گورنمنٹس کے اکاو¿نٹس میں جائے گا اور ٹیکس چوری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن