لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی چناب روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور ہونے لگیں۔ چناب روڈ کی تعمیر کیلئے ایکوائر شدہ اراضی کے قبضہ کے حصول کیلئے ایل ڈی اے نے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 200 فٹ مین چناب روڈ کی تکمیل میں حائل فیکٹری و دیگر ایکوائر شدہ اراضی کا بڑا حصہ کلیئر کر لیا گیا ہے۔بقیہ ایکوائر شدہ اراضی کا قبضہ حاصل کرکے روڈ کی تکمیل کا کام مزید تیز کر دیا جائے گا۔