راجہ طارق حسین کی قیادت میں 10رکنی وفد کا دورہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سیکرٹریٹ 

Jul 15, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار )صدر منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن فرانس راجہ طارق حسین کی قیادت میں 10رکنی وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔قائمقام ناظم امور خارجہ شکیل احمد طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ خرم شہزاد،ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن پاکستان معظم مصطفوی نے رہنماو¿ں کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔وفد نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔وفد نے خرم نواز گنڈاپور کو منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن فرانس کی تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔خرم نواز گنڈاپور نے منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن فرانس کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے فلاحی و تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فرانس کی کمیونٹی سروس کے حوالے سے بھی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ وفد نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات گوشہ درود،جامع شیخ الاسلام اور فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ سمیت اہم شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور، آغوش کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر آغوش آرفن کیئر ہوم کرنل (ر)مبشراقبال نے وفد کا استقبال کیا اور آغوش آرفن کیئر ہوم کے حوالے سے بریفنگ دی۔پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی نے تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ اور تحفیظ القرآن کی مسجد میں ہونے والی تزئین و آرائش کے حوالے سے وفد کو تفصیلات بتائیں۔ وفد نے قدوئے اولیاءپیر سیدنا طاہر علاو¿الدین القادری الگیلانی البغدادی کے مزار انور پر حاضری دی۔چادر چڑھائی اور دعا کی۔ 

مزیدخبریں