ختم نبوت کی حفاظت میںکسی قسم کی کوتاہی ، سستی ایمان کیلئے خطرہ :مولانا اللہ وسایا


لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالغفور نقشبندی، مولانا محمدعارف صدیقی، مولانا صغیراحمد، مولانا عبدالعزیز، مولانا سمیع اللہ، مولانا عبدالخبیر، قاری محمدصدیق توحیدی، مولانا عبدالحسیب نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے۔ قادیانیوں کا بائیکاٹ انکو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اور انکی ہدایت کا ذریعہ ہے۔نبی کریم کی عزت و حرمت تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت قیامت والے دن آپ کی شفاعت کا ذریعہ ہے۔ اسی سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی ایمان کی خرابی کیلئے خطرہ ہے۔ اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوکر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا پڑے گا۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کیلئے آواز بلند کرناایمان کی پختگی کی علامت اور نشانی ہے۔ علماءنے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین قرآن کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سویڈن حکام اسکی روک تھام کیلئے فوری طورپر اقدامات کر یں۔ توہین قرآن کر نے والے امن عالم کے دشمن ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن