لاہور (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی ساہو نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو کپاس کا معاوضہ 8500 روپے فی 40کلو گرام یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے ٹی سی پی کو کپاس کی فوری خرید کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وہ کمشنر آفس ملتان میں کپاس کی صورتحال سے متعلق منعقدہ ڈویژنل جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ثاقب علی عطیل، انجینئرعامر خٹک، محمد شبیر احمد خان، ڈاکٹر انجم علی، رانا فقیر احمد،نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر خانیوال، وہاڑی، لودھراں سمیت ان اضلاع کے زراعت توسیع کے افسران نے آن لائن شرکت کی۔
کاشتکاروں کو کپاس کا معاوضہ 8500 روپے فی 40کلو گرام کے احکامات جاری
Jul 15, 2023