لاہور(خبرنگار)ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو جلوکرکٹ گراونڈ، بوٹینیکل گارڈن جلو اوربٹرفلائی ہاو¿س کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیڈکواٹر طارق شہزاد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گارڈن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے نےجلو بوٹینیکل گارڈن میں ہارٹیکلچر ، انجینئرنگ اور سکیورٹی کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااورجلو بوٹینیکل گارڈن میں خراب فاو¿ٹین ، لائٹنگ اور بینچوں کی ریپئرنگ کے کام کو فوری کروانے کی ہدایات جارکیں۔