لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مرکزقرآن و سنہ اسلامک سینٹر میں گزشتہ روز اجتماع و مختلف وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کی آڑ میں اسرائیل کی پاکستان کے قومی معاملات میں مداخلت شرمناک فعل ہے۔ملکی سلامتی، امن و استحکام کیلئے دینی، سیاسی جما عتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں ایک مخصوصی سیاسی گروہ کے سر براہ کی یہودی، قادیانی لابیوں کی پشت پناہی درست ثابت ہوئی۔ لاپتہ پاکستانی وزیر خارجہ کا ایسے موقع پر سخت موقف سامنے آنا چاہئے تھا۔ حکومت وقت کو ملک، اسلام دشمن عناصروں کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ان کی ٹیم اسرائیلی بیان پر جاندار موقف اختیار کرے۔ الیکشن کمیشن کو پاکستان میں ایک مخصوص سیاسی گروہ کی پشت پناہی کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان کی رکنیت کو معطل اور پارٹی کو مکمل کالعدم قرار دینا چاہئے لیکن افسوس ہے الیکشن کمیشن اور ادارے اتنے ثبوتوں کے باوجود اب تک اس گمراہ سیاسی گروہ کے خلاف کاروائی نہیں کر سکا۔پورے ملک کی دینی و مذہبی جما عتوں کو یہودی، قادیانی لابیوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو بیرونی طاقتوں کی مداخلت نے سخت نقصان پہنچا یا ہے۔