لاہور(نیوز رپورٹر)گزشتہ 6 ماہ سے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں گیس کی بندش سے علاقہ مکین پریشان ۔ علاقہ مکین نے کئی بار شکایت درج کروائی مگر انتظامیہ حرکت میں نہ آئی۔ گیس انتظامیہ کے افسران کئی بار پائپ لائن چیک کرنے آئے اور یہ بات واضح کی کہ پائپ لائنوں میں گیس نہیں ہے۔ ہم جلد بحالی کرتے ہیں مگر 6ماہ گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ براہ کرام گیس کی بحالی جلد از جلد کیا جائے۔ گیس افسروں نے بھی کہا ہے کہ جلد بحالی کی جائے گی۔ مگر آج تک گڑھی شاہو کے علاقہ مکینوں کی دادرسی نہ ہو سکی۔