کمشنر محمد علی رندھاوا کا رات گئے زیر تعمیر سمن آباد انڈر پاس کا دورہ 

Jul 15, 2023


لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے رات گئے زیر تعمیر سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور موقع پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔بارشوں کے سپیل کے بعد سمن آباد انڈر پاس پر بقیہ کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ سمن آباد انڈر پاس کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سمن آباد انڈرپاس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے کام میں خلل آیا تھا۔ انڈرپاس کی فیسنگ والز اور بیرلز کی ڈرین پر کام جاری ہے۔ انڈرپاس کی دونوں بیرلز کی والز اور ڈرین پر کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انڈرپاس سے منسلک سروس روڈز کی تکمیل کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انڈرپاس کے دونوں اطراف سروس روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹرزکو ہدایت کی کہ دن رات لگا کر بقیہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اضافی لیبر اور مزید مشینری لگا کر کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین اور ایل ڈی اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں