جے یو آئی نے یوم عظمت قرآن ویوم عظمت حضرت عثمان غنیؓ منایا

Jul 15, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز جے یو آئی نے یوم عظمت قرآن ویوم عظمت حضرت عثمان غنیؓ کے طور پر منایا۔ علماءکرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ خلفاءکے دور کے نظام حکومت کونافذ کر کے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا۔حضرت عثمان غنی اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی ملکی گھریلو ،کاروباری ،مشکلات بھی حل ہوں گی اور اللہ کی رحمتیں برسیں گی ۔ علماءنے کہاکہ سویڈن میں قرآن مجید توہین کھلی دہشتگردی ہے۔یورپ اسلام فوبیا کا شکار ہے۔یواین او تعصب کی عینک اتارے اور تمام انبیاءکرام کی شان میں گستاخی اور آسمانی کتابوں بشمول قرآن مجید کی توہین کو عالمی جرم قرار دیا جائے اور اس کی سزا موت مقرر کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی رہنماءمو لا نا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ ، جے یوءلاہور کے امیر مولانا نعیم الدین نے مدینہ مسجد جے یوآءلاہور کے سرپرست مولانا محب النبی ، ناظم عمومی مفتی عبدالحفیظ اور دیگر علماءمفتی سیف اللہ،حافظ اشرف گجر، مولانا عبدالودو شاہد، مولانا سلیم اللہ قادری، مولانا امجد سعید، قاری شبیرعثمانی ، قاری زبیراحمد، حافظ غضنفر ، صاحبزادہ احمد میاں ،مفتی بشیر یوسفزئ، قاری عمران رحیمی، قاری محمد زکریا، قاری عبدالصمد، مولانا فاضل عثمانی ، قاری منظور چترالی، مولانا عمیر مہمند،مولانا مقصود انوری نے گزشتہ روز کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مطالبہ کیا گیا کہ خلفاءراشدین کے ایام سرکاری طور پر منائی جائیں اور اور ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

مزیدخبریں