اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ادارہ شماریات کے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمارکے مطابق 21 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11 اشیاءمیں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 28.96 فیصد اضافہ ہوا۔ جمعہ کے روز ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کئے۔ چینی 6روپے 89پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی فی کلو 132روپے 7پیسے سے بڑھا کر 138روپے 96پیسے ہوگئی۔ ایک ہفتے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 116روپے 28پیسے مہنگا ہوا۔ گڑ کی فی کلو قیمت میں 6روپے 99پیسے کا اضافہ ہوا۔ نمک 800گرام پیکٹ ایک روپے 18پیسے مہنگا ہوا۔ چاول، ماچس، تازہ دودھ، دال ماش، گوشت اور آلو بھی مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں کیلے، ٹماٹر، پیاز، گھی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات
مہنگائی میں مزید اضافہ ،21 اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئیں : ادارہ شماریات
Jul 15, 2023