توشہ خانہ انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل ، عمران پرسوں نیب طلب 


اسلام آباد لاہور (نامہ نگار+وقائع نگار+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) نیب نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی۔ نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر رپورٹ آف انکوائری دی جائے گی۔ نیب نے عمران خان کو 17 جولائی کو دن دس بجے طلب کیا گیا ہے۔ ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے نکاح سے متعلق کیس میں سول جج کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ میں عدالت نے کمپلینٹ سول کورٹ کو ریمانڈ بیک کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ درخواست پر دوبارہ فیصلہ کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف سول جج کی عدالت میں پرائیویٹ شکایت دائر ہوئی، درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، نکاح کی تقریب لاہور میں ہونے کے باعث سول جج نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دی تھی۔ سول جج فیصلہ کے مطابق نکاح لاہور میں ہونے کے باعث دائرہ اختیار اسلام آباد کی عدالت کا نہیں بنتا۔ درخواست گزار کے مطابق نکاح کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی بنی گالا میں رہائش پذیر رہے، بنی گالا میں رہائش پذیر ہونے کے باعث دائرہ اختیار اسلام آباد کی عدالت کا بنتا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق سول جج نے فیصلہ دیتے ہوئے قانونی نکات کو مدنظر نہیں رکھا، سیکشن 179 کے تحت جہاں واقعہ ہوا یا اس کے اثرات آئے، دونوں جگہوں پر کیس قابل قبول ہے، پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے درخواست کی مخالفت کی اور سول جج فیصلہ کو درست قرار دیا۔ درخواست گزار کے مطابق سول جج نے ان کے دلائل تفصیل سے نہیں سنے، سول جج نے سیکشن 179 کے تحت درخواست کو نہیں سنا، فیصلہ تفصیلی نہیں ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ کل ہفتہ کو ممکن نہیں ہے کل کچہری کی شفٹنگ ہے، کل صبح یہاں کوئی کیس نہیں ہو سکے گا، یا ایسا ممکن ہے کہ کل نئی کچہری میں سماعت کر لیتے ہیں، اس پر سعد حسن ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں امجد پرویز سے بات کر کے 5 منٹ میں آگاہ کرتا ہوں، عدالت نے سماعت میں 10 منٹ کا وقفہ کر دیا، جس کے بعد سماعت شروع ہونے پر سعد حسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ کچہری کی شفٹنگ ہو رہی ہے تو ہم بھی چاہتے ہیں کہ سوموار تک ملتوی کر دی جائے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے کہاکہ بیرسٹر صاحب آج کل بہت مصروف ہیں، امجد پرویز صاحب آج پیش نہیں ہو سکتے وہ بھی سماعت سوموار تک ملتوی کرنے کی استدعا کر رہے ہیں، سوموار کو نئی کچہری میں سماعت کریں گے۔ دوران سماعت سپریم کورٹ کے بعد گڈ ٹو سی یو کے الفاظ کا کچہری میں بھی استعمال ہوا۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ نئی کچہری میں نئے ماحول کے ساتھ سماعت ہو گی، بیرسٹر گوہر علی سے کہاکہ گڈ ٹو سی یو، ان نیو کچہری۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی روکنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 21 جولائی کو وکلاءسے دلائل طلب، چالان بھی طلب کر لیا۔
 عمران طلبی 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...