شہبازشریف کل گوجرانوالہ موٹروے لنک منصوبے کا افتتاح کریں گے 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کا منصوبہ منظور ہونے کے بعد اس کے باقاعدہ افتتاح کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کل 16 جولائی کو موٹروے لنک منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ موڑ ایمن آباد کے قریب واقع رائل پام سٹی ہا¶سنگ سوسائٹی میں وی آئی پیز کی آمد کے سلسلہ میں ہیلی پیڈ تیار کر لئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی افسران نے وزیراعظم کی آمد کے سلسلہ میں موٹروے لنک کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ سکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
افتتاح 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...