پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ، اصلاحات کی ضرورت ہوگی ، مستحکم پالیسی پر عملدرآمد اہم : آئی ایم ایف 


 اسلام آباد (آئی این پی)ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے،جولی کوزیک نے کہاکہ 12جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3بلین ڈالر کی منظوری دی، پاکستان کو فوری ایک ارب 20کروڑ ڈالرز جاری کر دیئے گئے، نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہو گا۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے، سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔
ڈائریکٹر آئی ایم ایف 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...