پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے متعدد ارکان گرفتار ، عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے 

Jul 15, 2023

واشنگٹن ، جموں، سرینگر (کے پی آئی + این این آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع شوپیاں میں تین غیر مقامی مزدوروں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔رتی پولیس نے پارٹی کے متعدد ارکان کو گرفتار کر کے سری نگر کے کوٹھی باغ تھانے میں منتقل کردیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔جموں کے علاقے Chenani میں لوگوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے خلاف مظاہرے کیے۔لوگ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کے دفترسامنے جمع ہوئے اور شدید احتجاج کیا جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل اور خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارتی ہٹ دھرمی ہے۔ دوسری جانب ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کوانکا پیدائشی حق، حق خود رادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔ڈاکٹر فائی نے ایک بیان میں کہا کہ 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا تھا۔
کشمیر 

مزیدخبریں