تجارتی مرکز میانی اڈا مسائل کی آماجگاہ بن گیا ،مقامی افراد پریشان


 بوچھال کلاں( نامہ نگار) یہاں مختلف مواضات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ علاقہ ونہار کے تجارتی مرکز میانی اڈا پر چھوٹے کاروبار سے لے کر بڑ ی بڑی دکانیں افغان مہاجرین چلا رہے ہیں ٹریکٹر سے لے کر رکشے تک کا کاروبار انہوں نے سمبھال رکھا ہے اب میانی اڈا ان کی وجہ سے سیکورٹی رسک بن چکا ہے انہوں نے کہاان پر کوئی قانوں لاگو نہیں ہے مقامی افراد بنک میں اکاﺅنٹ کھلوانے جائے تو اس سے سورس آف انکم پوچھا جاتا ہے تھوڑا عرصہ پہلے جب یہ افغان مہاجر یہاں آئے تو ان کے پاس کیا تھا۔
 اور اب یہ کروڑ پٹی اور شاہانہ زندگی کیسے بسر کر رہے ہیں انہوں نے کہا یہ لوگ مقا می خوا تین پر آوازے کستے ہیں چکوال خوشاب روڈ پر تجاوزات کر کے بیٹھے ہیں جب انتظامیہ حرکت کرے تو انہیں پہلے خبر ہو جاتے ہے اور یہ لوگ گلیوں میں چلے جاتے ہیں اور پھر دوبارہ باہر نکل آتے ہیں عوام نے افغان مہاجرین کے فوری انخلاءکا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن