کھوڑ(نامہ نگار) ڈھوک میلاں کے رہائشی محمد عتیق نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ اٹھارہ سال قبل2005کھوڑ کا ڈھوک میلاں ،کوٹ ملیار روڈ بنایاگیاتھا جو ناقص میٹریل محکمہ ہائی وئے کی غفلت اور بیلداروں کی عدم موجودگی کی دجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکاہے محمد عتیق کا کہنا ہے کہ کہ وہ واحد روڈ ہے جو ضلع اٹک کو ڈھوک میلاں براستہ حاصل ضلع چکوال سے ملاتا ہے مگر اس کے لیئے کوئی گرانٹ نہیں دی گئی جوکہ مقامی سیاسی قائدین کے لیئے لمحہ فکریہ ہے محمد عتیق کا کہنا ہے کہ ہمارے اس دیرینہ مطالبہ کو حل کیاجائے کہیں ایسا نہ ہو کہ 1997کی طرح ہمیں دوبارہ جنرل الیکشن کا بائیکاٹ کرنا پڑھ جائے۔