راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) رسول محتشم ، خلفائے راشدین ؓ اور صحابہ اکرام کی سادہ طرز زندگی اور قناعت کو مشعل راہ بنا کر نہ صرف معاشی مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے ملکہ معاشرہ خوشحال ہوسکتا ہے ۔ ہمدرد مرکز میں ہمدرد تھنکرز فورم کے زیر اہتمام احترام سادگی کے عنوان پر منعقدہ علمی ادبی تقریب سے خطاب کے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ سادہ طرز زندگی در حقیقت اسلام کا وہ پیغام ہے جو انسان کی فلاح و کامرانی ضامن ہے۔ اسلامی تعلیم ہے کہ انسان کو زندہ رہنے اطمینان اور سکون سے زندگی بسر کرنے کیلئے قناعت کرنی چاہیے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ ہمارے نبی کریم کی مبارک زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے جن کیلئے پوری کائنات تخلیق کی گئی لیکن آپ نے اپنی مبارک زندگی انتہائی سادگی سے گزاری۔ حکیم محمد بشیر بھیروی نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے خود بھی سادگی اختیار کی اور تمام عمر قناعت کا درس دیا ہے انکا قول ہے کہ غریب اپنائیںغربت آپ سے دور ہو جا ئے گئی۔ حکم سعید چاہتے تھے کہ جاتے تھے کہ پاستانی قوم غربت اختیار کریں اور اپنے وسائل ملک و قوم کیلئے صرف کریں ، تقریب سے نعیم اکرام قریشی، ڈاکٹر محمود الرحمان ، پروفیسر زاہد علی قریشی اور طارق محمود شاہین نے بھی خطاب کیا۔