قرآن پاک کی بے حرمتی کےخلاف ”یوم وفائے قرآن“منایا گیا


راولپنڈی (جنرل رپورٹر )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےخلاف پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر©”یوم وفائے قرآن“منایا گیااورپنجاب بھر کی مساجد میں عظمت قرآن کے موضوع پر خطبات جمعہ دیے گئے اور تمام اجتماعات میں توہین قرآن کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ کئی شہروں میں نمازِ جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے،پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ توہین قرآن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے، قرآن پاک کی بیحرمتی آزادی اظہار نہیںبلکہ عالمی دہشت گردی ہے جس سے دنیاکے دو ارب سے زائدمسلمانوںکے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں،مسلم حکمران مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے توہین قرآن کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اپناکردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن