تحریک نفاذفقہ جعفریہ  پاکستان کا اجلاس آج ہوگا 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کااعلی سطحی اجلاس ہفتہ15جولائی ہیڈکوارٹرمکتب تشیّع میںہوگا جسکی صدارت سربراہ تحریک علامہ آغاسیدحسین مقدسی کریں گے ۔ تحریک کے مرکزی ترجمان کے مطابق اجلاس میں آمدہ پروگراموں ،تنظیمی امور اور قومی و ملکی صورتحال پر غور وخوض کے بعد اہم فیصلے کئے جائےں گے ۔ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداران ،ذیلی شعبہ جات کے سربراہان اورملک بھرسے مندوبین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ملک بھر سے شرکاءاجلاس جمعہ کی شام اجلاس میں شرکت کیلئے ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع پہنچنا شروع ہو گئے ۔مندوبین کیلئے ٹی این ایف جے کا مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن