راولپنڈی( جنرل رپورٹر) محمدی مسجد لالکڑتی میں شان فاروق اعظم ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاکہ حضرت فاروق اعظمؓ نے اسلام جدل نہیں ، عدل سے پھیلایا ،عدل و انصاف سے نہ صرف دہشت گردی کا راستہ روکابلکہ امن و امان بھی قائم کیا ، پاکستان میںعدل فاروقی ؓ کا چراغ روشن ہو جائے تو ظلمت کے اندھیرے ختم ہو جائےںگے ، انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں باقاعدہ عدالتی نظام رائج کیا گیا، امن و امان قائم رکھنے کےلئے پولیس کا محکمہ قائم کیا گیا ، اسلامی ریاست کی اہم مراکز میں فوجی چھاﺅنیاں قائم کی گئی،فاروق اعظمؓ اور حضرت امام حُسینؓ کی شہادت نے حق کو طاقت بنا دیا، لہُو کی گواہی کائنات کی سب سے بڑی سچائی ہوتی ہے ، حضرت فاروق اعظمؓ روشن خیال حُکمران تھے ،محرم ا لحرام صبر و برداشت کا مہینہ ہے ،قوم اسے پیار و محبت سے گزارنے کا عہد کرے ۔