حکمرانوں کوملازمین کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننا مہنگا پڑگیا


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بجٹ 2023ءمیں پنجاب کے حکمرانوں کو اساتذہ،دیگر سرکاری ملازمین کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننا مہنگا پڑا، سول سکرٹیریٹ پنجاب لاھور کے سامنے تاریخی دھرنے میں پنجاب کے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین اور ان کی تنظیمیں متحد، تمام سرکاری دفاتر کی تالا بندی اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے میں شرکت، پنجاب کی عوام پریشان حال کوئی پرسان حال نہیں،اساتذہ ودیگرسرکاری ملازمین کا ایک ہی فیصلہ جائز مطالبات ہیں انکی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر چوہدری محمد یاسین پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی نے اساتذہ کے جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن