راولپنڈی (جنرل رپورٹر)قتل اورمنشیات کے مقدمات میں مجرموں کوعمرقید ،23سال قید اور8لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں، عدالت نے قتل کے مقدمہ میں مجرم عبدالجبار کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم عبدالجبار نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے خالد منصور کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2018 مقتول کے بھائی ذاکر حسین کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیاگیا تھا، عدالت نے منشیات کے مقدمہ میںمجرم نصیراللہ کو 13سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم کو کہوٹہ پولیس نے رواں سال 4800گرام چر س برآمد ہونے پر گرفتار کیاتھا، عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم فضل وہاب کو 10سال قید اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم کو ائیرپورٹ پولیس نے گزشتہ سال 1850گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیاتھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی۔