لاہور(سپورٹس ڈیسک)تیونس کی مسلمان ٹینس سٹار اونس جبیر اور جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں، اونس نے بیلا روس کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو 7-6(7-5)، 4-6 اور 3-6 سے شکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔سربیا کے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ مینز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔دفاعی چیمپئن نے اٹلی کے یانک سنر کو 3-6، 4-6 اور 6-7 (4-7) سے شکست دی ۔جوکووچ نے مسلسل 5ویں سال ومبلڈن کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔